ناندیڑ۹؍جولائی ( نامہ نگار)ناندیر شہر کے بس اسٹینڈ کے پاس رات کے وقت ایک
مسافر کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمر کھیڑ کے بر ہمن
گاؤں کا رہنے والا سکھارام ونکر (۲۴سال ) رات ۳بجے کے وقت ریلوے اسٹیشن سے
بس اسٹینڈ کی طرف آنے والی سڑک پر سے گذررہاتھا کہ نامعلوم چار لٹیرے اس کے
قریب آئے اور انہوں نے اُسے اچانک روک کر اس کے جیب میں سے اس کا موبائل
فون چھین لیا ۔ اور پھر اس پر
چاقو سے حملہ کرکے اُسے زخمی کرڈالا ۔
وزیرآباد پولس اسٹیشن میں نامعلوم لٹیروں کے خلاف دفعہ ۳۹۷ ؍کے تحت مقدمہ
درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بس اسٹینڈ سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی
سڑک پر رات کے وقت اکثر اکیلے جارہے مسافروں کو لوٹنے کے واقعات پیش آتے
ہیں ۔ اس سڑک پر مسلسل ہورہی وارداتوں کو روکنے میں پولس بھی ناکام ہوچکی
ہے ۔ جس کی وجہ سے پولس کی کارکردگی پر ہی مسافر ناراضگی کا اظہار کررہے
ہیں ۔